سراج درانی کی پروڈکشن آرڈر پر اسمبلی آمد، اجلاس کی صدارت

December 08, 2021

سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ اسمبلی قوانین کے مطابق چلتی ہے کسی کو اعتراض ہے تو عدالت سے رجوع کیا جانا چاہیے، انہوں نے اپنے کیسز پر بات کرنے سے انکار کر دیا۔

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی فنانس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پروڈکشن آرڈرز پر سندھ اسمبلی پہنچے اور اجلاس کی صدارت کی ۔

میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے آغا سراج درانی نے کہا کہ وہ کیس سے متعلق ابھی کچھ بھی نہیں کہہ سکتے اور نہ کورٹ کے خلاف میں کوئی بات کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سندھ اسمبلی چلانے کا آئینی طریقہ کار ہے اسی پر چلتے ہیں، اگر اپوزیشن کو اعتراض ہے تو عدالتوں میں جائیں۔

اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ جب ہم نے کمیٹیوں کے الیکشن کرائے تو اپوزیشن نے شرکت نہیں کی، اب ان کے کمیٹیوں کے حوالے سے اعتراضات درست نہیں۔

بلدیاتی ایکٹ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں سراج درانی کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایکٹ ابھی پڑھا نہیں ہے۔