پرانے انڈسٹریل کے مسائل حل کیے جائیں،فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس

December 09, 2021

پشاور (لیڈی رپورٹر)نئے انڈسٹریل اسٹیٹ کے ساتھ پرانے انڈسٹریل کے مسائل حل کیے جائیں تاکہ انڈسٹری کی منتقلی کا راستہ روکا جاسکے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور ایکسپورٹ بڑھانے کے لئے فیڈریشن آ ف پاکستان اورخیبرپختونخوا بورڈآف انوسمنٹ اینڈ ٹریڈنے افغانستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے مارکیٹ سے بھرپور استعفادہ حاصل کرنے کے لئے مشترکہ جدوجہد کرنے پر اتفاق کرلیا۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری نائب صدر محمد زاہدشاہ اورخیبرپختونخوا بورڈآف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈکے وائس چیئرمین سیدمحمود کی فیڈریشن آف پاکستان ریجنل آفس پشاور ایک اہم اجلاس منعقد کیا جس میں کے پی بی اوآئی ٹی کے چیف ایگزیکٹیو حسن داد بٹ،مردان چیمبرصدر سعد مسعودالرحمان،پشاور چیمبرصدر خالد فاروق وسابقہ صدر محمد عدنان جلیل،،چارسدہ چیمبرصدر زاہد جان،نوشہرہ چیمبر سیکرٹری جنرل فخرعالم، مہمند چیمبرصدر سجادعلی،ہری پورچیمبرسینئرنائب صدرملک شیرآفرین،دیر چیمبرکے بدرمنیر، آل پاکستان کمرشل ایکسپورٹر ایسوسی ایشن چیئرمین ملک نوید ومنہاج الدین باچاسمیت دیگر انڈسٹری اور ایکسپورٹ سے وابسطہ تاجر وں نے شرکت کی۔ اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے محمد زاہدشاہ اور سیدمحمود نے کہاکہ خیبرپختونخوا افغانستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں کی گیٹ وے ہے اوروسطی ایشیائی ریاستوں کے مارکیٹ میں وسیع کاروبار کے مواقع موجود ہے اور صوبے کے بزنس کمیونٹی سے اس موقع سے بھرپوراستعفادہ حاصل کرنا چاہئے۔