کنسرٹ کے دوران آئمہ بیگ کیساتھ بدتمیزی

December 27, 2021

پاکستانی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ میوزک کنسرٹ کے دوران بدتمیزی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

آئمہ بیگ کی جانب سے پنجاب کالج میںکیے گئے میوزک کنسرٹ کے دوران چند اوباش لڑکوں نے اُن سے بدتمیزی کی، آئمہ بیگ کے کنسرٹ کی وائرل ہوتی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے اسٹیج کے قریب کھڑے کچھ لڑکے اُن سے بد تمیزی سے پیش آ رہے ہیں۔

آئمہ بیگ پیچھے ہٹتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ ’دیکھو بد تمیزی کرو گے تو میںشو چھوڑ کر واپس چلی جاؤں گی، کسی ایک کی وجہ سے جو سارے یہاں اچھے لوگ کنسرٹ انجوائے کرنے آئے ہوئے ہیں اُن کے ساتھ یہ برا ہو جائے گا۔‘

واضح رہے کہ جہاںسیاسی جلسوں میں خواتین کے ساتھ بدتمیزی کے واقعات عام ہو چکے ہیں وہیں اب میوزک کنسرٹس کے دوران شائقین کی جانب سے کبھی خواتین اور کبھی گلوکاروں کے ساتھ بد تمیزی کے واقعات بھی عام ہو چکے ہیں۔

اس سے قبل بھی ایک میوزک شو میں موجود اوباشوں کی جانب سے لڑکیوں سے بد تمیزی کرنے پر معروف گلوکار عاطف اسلم شو چھوڑ کر چلے گئے تھے۔