امریکی اسپتال میں ریکارڈ تعداد میں اومی کرون کے مریض داخل

January 11, 2022

—فائل فوٹو

امریکا میں کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کے تیزی سے پھیلاؤ کے بعد اسپتال میں ریکارڈ تعداد میں مریض پہنچ رہے ہیں۔

امریکی محکمۂ صحت کے اہلکاروں کے مطابق گزشتہ اتوار کو امریکی اسپتالوں میں 1 لاکھ 40 ہزار سے زیادہ مریض داخل تھے، یہ تعداد گزشتہ سال کی سب سے زیادہ تعداد سے بھی زیادہ ہے۔

امریکا میں کورونا وائرس کے اب تک 5 لاکھ 57 ہزار سے زائد مریض سامنے آ چکے ہیں۔

فائزر کمپنی کا کہنا ہے کہ اومی کرون سے بچاؤ کی ویکسین مارچ تک متعارف کرا دی جائے گی۔

ادھر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران برطانیہ میں 1 لاکھ 42 ہزار کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں۔

اٹلی میں 1 لاکھ اور فرانس میں 93 ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔