سب میرین کیبل SMW4 میں خرابی، پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر

January 13, 2022

پاکستان میں سب میرین کیبل ایس ایم ڈبلیو 4 میں خرابی سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہوگئی۔

پی ٹی اے کے مطابقانٹرنیٹ کیبل میں بحرہند میں ایک مقام پر خرابی پیدا ہوئی ہے۔

انٹرنیٹ کیبل کی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ اسپیڈ میں کمی کا سامنا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق انٹرنیٹ اسپیڈ کو بہتر رکھنے کے لیے سسٹم میں اضافی ایڈہاک بینڈ وتھ شامل کی گئی ہے۔

اس کا یہ بھی کہنا تھا کہانٹرنیٹ سروس جلد از جلد مکمل طور پر بحال کردی جائیں گی۔