خمیدہ پسلی سے بنی عورت کو سیدھا کرنے کی کوشش نہ کریں ورنہ وہ ٹوٹ جائیگی، بینش راجا

January 15, 2022

کراچی (این این آئی)پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ بینش راجا نے طلاق کے حوالے سے ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس سے قیاس کیا جارہا ہے کہ اگست 2021 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ کی طلاق ہوگئی ہے۔بینش راجا نے ʼطلاقʼ کے عنوان سے ایک تصویر شیئر کی جس میں تفصیلی کیپشن لکھا۔انہوں نے لکھا کہ بیشک عورت کو خمیدہ پسلی سے پیدا کیا گیا ہے اور یہی اس کی خوبصورتی کا راز اور اس کی طرف کشش کا راز ہے۔ اور اس بات میں کوئی عیب نہیں ہے، لہٰذا اگر وہ غلطی کرے تو اسے اس انداز میں نہ جھڑکیں جس میں نرمی نہ ہو، اسے سیدھا کرنے کی کوشش نہ کریں۔اداکارہ نے یہ بھی لکھاکہ دوسری صورت میں آپ اسے توڑ دیں گے اور اس کا ٹوٹنا، اس کی طلاق کا سبب بنے گا۔ اس پوسٹ سے اداکارہ کے چاہنے والے یہ اندازہ لگا رہے ہیں کہ بینش راجا نے شوہر سے راہیں جدا کرلی ہیں ۔ دوسری جانب اداکارہ نے شوہر کے ساتھ پوسٹ کی گئیں تمام تر سیلفیز کو بھی اپنے اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردیاہے۔