جاپان: چاقو حملے میں متعدد ہائی اسکول کے طلباء زخمی

January 15, 2022

جاپان میں ہوئے چاقو حملے میں متعدد ہائی اسکول کے طلباء زخمی ہوگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق چاقو حملہ یونیورسٹی کے داخلہ ٹیسٹ کیلئے آنے والے طلباء پر کیا گیا۔

چاقو حملہ مبینہ طور پر 17 سال کے طالب علم نے کیا، ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

دوسری جانب ٹوکیو کے میٹرو پولیٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ حملے کی تفصیلات پر تبصرہ نہیں کر سکتے اور نہ ہی کسی گرفتاری کی تصدیق کر سکتے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق جاپان بھر میں ہائی اسکول کے نصف ملین طلباء ملک کے سینکڑوں مقامات پر یونیورسٹی کے داخلہ کے لیے سالانہ امتحان دے رہے ہیں۔