صومالیہ: موغادیشو میں خودکش بم دھماکا، حکومتی ترجمان زخمی

January 16, 2022

فوٹو: فائل

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں خودکش بم دھماکے میں حکومتی ترجمان زخمی ہوگئے۔

حکومتی میڈیا اور ایک غیر ملکی نیوز ایجنسی کے فوٹو گرافر کے مطابق خودکش دھماکا حکومتی ترجمان کے گھر کے سامنے کیا گیا۔

دھماکے میں زخمی حکومتی ترجمان محمد ابراہیم موالیمو کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، مذکورہ بالا فوٹو گرافر کے مطابق دھماکے کی جگہ پر انسانی اعضا پڑے ہوئے تھے۔

صومالی حکومت کے میڈیا ادارے کا کہنا ہے کہ یہ دھماکا موگادیشو کے ایک روڈ جنکشن پر ایک خودکش بمبار نے کیا اور کسی گروپ نے ابھی دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے اور نہ ہی فوری طور پر یہ پتہ چل سکا ہے کہ اس حملے میں کون ملوث ہے۔