پولیس سیکیورٹی نہ ملنے کیخلاف شہزادہ ہیری عدالت پہنچ گئے

January 16, 2022

برطانیہ میں پولیس سیکیورٹی نہ ملنے کے خلاف شہزادہ ہیری نے عدالت سے رجوع کرلیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شہزادہ ہیری کی سیکیورٹی اخراجات کی پیشکش کے باوجود ہوم آفس نے انہیں سیکیورٹی فراہم کرنے سے انکار کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 2020 میں شاہی فرائض سے دستبرداری کے بعد شہزادہ ہیری کو پولیس سیکیورٹی نہیں دی گئی۔

شاہی خاندان چھوڑ کر دو سال قبل امریکا منتقل ہونے والے شہزادہ ہیری کا مطالبہ ہے کہ انہیں سیکیورٹی فراہم کی جائے۔