زین ملک نئے لُک میں کبیر سنگھ یا عثمان بے؟

January 17, 2022

برطانوی گلوکار زین ملک ایک ماہ کے وقفے کے بعد انسٹاگرام پر لوٹے تو مداحوں نے ان کی تازہ تصویر پر دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق زین ملک نے ایک ماہ کے وقفے کے بعد انسٹا گرام پر اپنی بڑھی ہوئی ڈراھی کے ساتھ تصویر شیئر کی تو مداحوں نے انہیں مہنگا کبیر سنگھ قرار دیدیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مداحوں نے زین ملک کی تازہ تصویر کا موازانہ بھارتی اداکار شاہد کپور کے کبیر خان لُک سے کیا۔

انسٹاگرام پر شیئر سیلفی میں زین ملک نے سیاہ چمڑے کی جیکٹ پہن رکھی ہے اور سیاہ چشمہ لگارکھا ہے جبکہ تصویر میں داڑھی کی جھلک واضح ہے۔

برطانوی گلوکار نے اس تصویر کے ساتھ کیپشن نہیں لکھا، جس کا فائدہ مداحوں نے بھرپور انداز میں اٹھایا اور دلچسپ تبصرے کیے۔

ایک مداح نے لکھا ’مہنگا کبیر سنگھ‘، بھارت میں زین ملک مہنگے کبیر سنگھ جیسے ہیں‘ تو دوسرے نے اُن سے پوچھ ہی لیا’ کیا تم کبیر سنگھ ہو؟‘۔

پوسٹ پر بعض لوگوں نے ان کے نئے لُک کا موازنہ ترک ٹی وی سیریز کورولس عثمان کے مرکزی کردار عثمان بے سے بھی کیا۔

سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ ’یار تم تو بالکل عثمان بے جیسے لگ رہے ہو‘، تو دوسرے نے انہیں اگلا ارطغرل تک کہہ دیا۔

زین ملک نے انسٹاگرام پر آخری پوسٹ 10 دسمبر کو جاری کی تھی،وہ اپنی سابقہ گرل فرینڈ جی جی حدید سے تنازع کے بعد خاموش تھے۔