• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرن راؤ نے 12سال بعد ہدایتکار کی کرسی سنبھال لی

بھارتی اداکار عامر خان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ نے 12 سال کے وقفے کے بعد ہدایت کار کی کرسی سنبھال لی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرن راؤ دھوبی گھاٹ کے بعد ایک بار پھر ہدایتکار کی کرسی پر بیٹھیں گی، اُن کی فلم کو سابق شوہر عامر خان پروڈیوس کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق کرن راؤ نے اپنے اگلے پروجیکٹ کے اسکرپٹ کا انتخاب کرلیا ہے اور عامر خان نے اس کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔

دھوبی گھاٹ جو 2010ء میں ریلیز ہوئی، جس میں کرن راؤ نے اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا تھا۔

تب سے فلم بین بطور ہدایت کار اُن کی فلم نگری میں واپسی کے منتظر تھے، لیکن اچھے اسکرپٹ کا انتخاب رکاٹ بنا ہوا تھا، جسے کرن راؤ نے بلآخر منتخب کرلیا ہے۔

12سال کے طویل انتظار کے فلم بین کرن راؤ کی ہدایت کار ی کے نمونے کا مظاہرہ کریں گے۔

عامر خان پروڈکشن کے تعاون سے ایک کامیڈی ڈرامہ فلم پر کام جاری ہے، جس کی شوٹنگ 8 جنوری سے مہاراشٹرا کے مختلف حصوں میں شروع ہوگئی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید