اومی کرون ویرینٹ میں اضافہ، سعودی عرب میں غیرملکیوں کے لیے اقدامات مزید سخت

January 17, 2022


کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کی بڑھتی ہوئی وبا کے باعث سعودی عرب نے مملکت میں آنے والے غیرملکی شہریوں کیلئے مزید سخت اقدامات کردیے ہیں۔

اس حوالے سے جاری کیے گئےنوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان سمیت غیر ممالک سے سعودی عرب آنے والوں کیلئے قرنطینہ لازم قرار دیا گیا ہے جبکہ سعودی عرب آمد سے قبل قرنطینہ میں مسافر کی بکنگ لازمی ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔ قرنطینہ بکنگ کے بغیر مسافر سعودی عرب لانے پر ایئرلائن کو جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ مسافروں پر سعودی حکومت سے منظور شدہ لیبارٹریز سے کورونا ٹیسٹ کرانا بھی لازم ہے۔