سونا فی تولہ 50 روپے مہنگا

January 18, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3 ڈالر فی اونس کے اضافے سے 1819 ڈالر سے بڑھ کر 1822 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 50 روپے فی تولہ کے اضافے سے ایک لاکھ 25ہزار 200 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 42 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 7ہزار 338 روپے ہو گئی ہے۔