حوثیوں کے ڈرون ڈپو اور مواصلات کا نظام تباہ کردیا گیا، عرب اتحاد

January 18, 2022

یمن کے دارالحکومت صنعا کے شمال میں عرب اتحاد نے فضائی حملے کیے ہیں۔

اس حوالے سے ریاض سے عرب میڈیا نے بتایا ہے کہ ان حملوں میں جبل النبی شعیب میں حوثیوں کے ڈرون ڈپو اور مواصلات کا نظام تباہ کردیا گیا ہے۔

ترجمان عرب اتحاد نے مزید بتایا کہ حملے میں حوثی دہشت گردوں کے لیڈرز کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابقترجمان عرب اتحاد بریگیڈیئر ترکی المالکی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات پر حملہ جارحیت ہے اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔