نامور پلے بیک سنگر سلیم شہزاد کی آنکھوں کا غلط آپریشن 80 فیصد بینائی سے محروم

January 19, 2022


درجنوں فلموں کے لئے گانا گانے والے گلوکار سلیم شہزاد کی آنکھوں کی 80 فیصد بینائی آنکھوں کے غلط علاج کے باعث چلی گئی، سلیم شہزاد نے حکومت پاکستان سے آنکھوں کے آپریشن کے لئے اپیل کردی۔

سلیم شہزاد سنئیر آرٹسٹ ہیں جنھوں نے درجنوں فلمز کے لیے گانے گائے، ریڈیو پاکستان پر ایک دہائی کام کیا اور ٹی وی کے لئے مکالمہ نگاری میں بھی سلیم شہزاد کافی مقبول رہے۔

سلیم شہزاد آنکھوں کے غلط علاج کی وجہ سے نہایت اذیت میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

سلیم شہزاد نے اپنی آنکھوں کے علاج کی اپیل کردی، کہتے ہیں خدارا مدد کی جائے اس سے پہلے کہ میں باقی 20 فیصد بینائی سے بھی محروم ہوجاؤں۔

سلیم شہزاد نے جن مشہور فلموں کے گانے گائے ان میں "ہیرا اور پتھر، تلاش، غریبوں کا بادشاہ" سوغات، بھائی جان، آوارہ گرد جیسی سپر ہٹ فلمیں شامل ہیں۔