یاسرحسین کی فلم ’جاوید اقبال‘کی ریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان

January 20, 2022

یاسرحسین کی فلم’جاوید اقبال‘کی ریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان

معروف پاکستانی اداکار یاسرحسین کی نئی آنے والی فلم ’جاوید اقبال: دی ان ٹولڈ اسٹوری آف اے سیریل کلر‘ کی ریلیز کی نئی تاریخ سامنے آگئی ہے۔

یاسر حسین نے فوٹواینڈ ویڈیو شیئر نگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ’ جاوید اقبال 28 جنوری کو آپ کے قریبی سنیما گھروں میں آرہا ہے‘۔

اُنہوں نے اپنے مداحوں کو وارننگ دیتے ہوئے لکھا کہ’فلم دیکھنے اکیلے مت آنا‘۔

خیال رہے کہ پاکستان کے بدنام زمانہ سیریل کلر جاوید اقبال کی زندگی پر بننے والی اس فلم میں اداکار یاسر حسین کے ساتھ اداکارہ عائشہ عمر بھی اہم کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

فلم ’جاوید اقبال: دی ان ٹولڈ سٹوری آف اے سیریل کلر‘، جو پہلے 24 دسمبر کو ریلیز ہونے والی تھی، لیکن اب 28 جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔