• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یاسر حسین نے پاکستانی سیاستدانوں کو اداکار قرار دیدیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان یاسر حسین نے پڑوسی ملک بھارت اور پاکستان کے اپنے پسندیدہ اداکاروں کے بارے میں مداحوں کو بتادیا۔

گزشتہ روز یاسر حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں اُنہوں نے مداحوں کے مختلف سوالات کے جواب دیے۔

سوال و جواب کے سیشن کے دوران ایک مداح نے یاسر حسین سے پوچھا کہ ’اُنہیں بھارت کی کونسی اداکارہ یا اداکار پسند ہیں؟‘

یاسر حسین نے مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ’اُنہیں بالی ووڈ کی آنجہانی اداکارہ سری دیوی پسند ہیں۔‘

ایک مداح نے پوچھا کہ ’اُنہیں پاکستان کا کونسا اداکار پسند ہے؟‘

مداح کے سوال کا دلچسپ جواب دیتے ہوئے یاسر حسین نے کہا کہ ’پاکستان کے میرے پسندیدہ اداکار ہمارے سیاستدان ہیں۔‘

یاسر حسین کے سوال و جواب کے سیشن کے دلچسپ جوابات سوشل میڈیا کے مخلتف پیجز پر تیزی سے وائرل ہورہے ہیں۔

واضح رہے کہ اقرا عزیز اور یاسر حسین بہت جلد والدین بننے والے ہیں جس کی اطلاع اُنہوں نے گزشتہ دنوں اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے دی تھی۔

اقرا نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کہا تھا کہ ’الحمداللّٰہ! ہمارا ننھا مہمان رواں سال جولائی میں اس دُنیا میں آجائے گا۔‘ 

خیال رہے کہ اقرا عزیز اور یاسر حسین سال 2019 میں ایک پُروقار تقریب میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

تازہ ترین