امریکی وزیر خارجہ کے دورہ جینوا سے قبل سی آئی اے چیف کا یورپ کا خفیہ دورہ

January 20, 2022

امریکی وزیر خارجہ کے دورے سے قبل سی آئی اے کے سربراہ نے یورپ کا خفیہ دورہ کیا ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے سربراہ ولیم برنز کو وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے سرکاری دورے سے ایک ہفتہ قبل برلن (جرمنی) اور کیف (یوکرین) بھیجا گیا۔

سی آئی اے ڈائریکٹر ولیم برنز نے خاموشی سے برلن اور کیف کا دورہ کیا۔

امریکی اخبار نے مزید بتایا کہ سی آئی اے ڈائریکٹر نے یورپی اتحادیوں کو ماسکو کیخلاف سخت مؤقف اپنانےکی کوششوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔