بیلجیئم کا افغانستان سے شہریوں کے انخلاء میں مدد پر پاکستان سے اظہار تشکر

January 20, 2022

بیلجیئم کی حکومت نے افغانستان سے اپنے شہریوں اور دیگر ملکوں افراد کے انخلاء میں مسلسل مدد کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

پاکستان میں قائم بیلجیئن سفارت خانے کے مطابق اب سے چند گھنٹے قبل افغانستان کے 34 افراد نے پاکستان کے راستے بیلجیئم آنے کیلئے اپنے سفر کا آغاز کیا ہے، جس میں حکومت پاکستان نے بھرپور معاونت کی ہے۔

اس پر سفارت خانے نے اپنی حکومت کی جانب سے وزارت خارجہ سمیت مختلف پاکستانی اداروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔