منی ہائیسٹ کے کورین ورژن کا پہلا ٹریلر جاری

January 21, 2022

کراچی(پی پی آئی )نیٹ فلیکس کی جانب سے منی ہائیسٹ کے کورین ورژن کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق نیٹ فلیکس نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر منی ہائیسٹ کے کورین ریمیک کا پہلا ٹیزر جاری کیا، جس میں تفتیش کے سربراہ کے ساتھ ڈاکوؤں کی پوری کاسٹ کو بھی ظاہر کیا گیا۔نیٹ فلیکس کی جانب سے منی ہائیسٹ کے کورین ورژن کو ’’Money Heist: Korea – Joint Economic Area‘s’‘ کا نام دیا گیا ہے۔میڈیاکے مطابق نیٹ فلیکس نے گزشتہ سال اپریل میں اپنے بلاک بسٹر شو کے کورین ورژن کا اعلان کیا تھا، جس میں کاسٹ کے کئی اراکین کی بھی نقاب کشائی کی گئی تھی۔