شام: جیل میں داعش قیدیوں کی بغاوت، 41 افراد ہلاک

January 21, 2022

شام میں داعش قیدیوں کی جیل میں بغاوت کے دوران اہلکاروں کے ساتھ جھڑپوں میں کم از کم 41 افراد ہلاک ہوگئے۔

بغاوت جمعرات کے روز شام کے شہر حسکہ میں موجود داعش قیدیوں کی سب سے بڑی جیل میں اس وقت شروع ہوئی جب درجنوں داعش قیدیوں نے اہلکاروں سے ہتھیار چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔

قیدیوں نے جیل کے متعدد بیرکوں میں آگ لگاکر فرار ہوئے اور قریبی رہائشی علاقوں اور گلیوں میں پھیل گئے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے فرار ہونے والے قیدیوں کی تعداد سیکڑوں ہے۔

بغاوت کے دوران 20 سکیورٹی اہلکار، 5 شہری اور 16 جنگجؤو ہلاک ہوئے، شامی ڈیموکریٹک فورسز بغاوت کچلنے کے لئے کاروائیاں شروع کردی ہیں۔

غویران جیل اور گرد و نواح میں مسلح جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔ غویران جیل دنیا میں داعش قیدیوں کی سب سے بڑی جیل سمجھی جاتی ہے، جیل میں داعش کے ساڑھے تین ہزار سے زائد قیدیوں کو رکھا گیا ہے۔

امریکی حمایت یافتہ شامی ڈیموکریٹک فورسز نے مارچ 2019 میں حسکہ شہر کا قبضہ چھڑالیا تھا۔