یورپ میں تناؤ میں کمی، روسی وزیر دفاع کی برطانوی ہم منصب کو دورے کی دعوت

January 21, 2022

روسی وزیردفاع نے اپنے برطانوی ہم منصب کو روس کے دورے کی دعوت دی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق سیکیورٹی اور یورپ میں تناؤ میں کمی پر بات چیت کیلئے دورے کی دعوت دی گئی ہے۔

خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ برطانوی وزیر دفاع نے بھی اپنے روسی ہم منصب کو دورۂ برطانیہ کی دعوت دی تھی۔

خبر ایجنسی کے مطابق روس اور برطانیہ کی ایک دوسرے کو دعوت مشترکا سیکیورٹی خدشات پر بات چیت کیلئے ہے۔