سلمان خان کے ساتھ فلم ’کک‘ میں کام کرنے والے اداکار چل بسے

January 21, 2022

بالی ووڈ اداکار ارون ورما بھوپال میں انتقال کرگئے، ان کی عمر 62 سال تھی۔

ارون ورما کی موت سے متعلق خبر کی ان کے بھتیجے نے تصدیق کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انھیں گردے ناکارہ ہونے کے باعث بھوپال کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ انتقال کرگئے۔

انھوں نے بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی فلم کک میں بھی کام کیا، اس فلم میں جیکولین فرنینڈس بھی شامل تھیں۔