یمن جیل پر فضائی حملہ، امریکا کی فریقین سے کشیدگی کم کرنے کی اپیل

January 22, 2022


یمن کی جیل پر فضائی حملے کے بعد امریکا نے تمام فریقین سے کشیدگی کم کرنے کی اپیل کر دی۔

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق امریکا نے تمام فریقین سے یمن میں جاری کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس حوالے سے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ تمام فریقین بین الاقوامی انسانی قانون کی پاسداری کریں۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تمام فریقین اقوامِ متحدہ کی زیرِ قیادت جامع امن عمل میں مکمل طور پر حصہ لیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی اتحاد کی جانب سے یمن میں جیل پر کیے گئے فضائی حملے میں 70 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

دوسری جانب سعودی اتحاد نے یمن کی جیل پر فضائی حملے کی تردید کی ہے۔