ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد اسپتال میں داخل

January 22, 2022

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کو اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔

کوالالمپور سے خبر ایجنسی کے مطابق 96 سالہ سابق وزیراعظم کو صرف ایک ہفتے قبل ایک معمولی آپریشن (الیکٹومیڈیکل پروسیجرکرا یا تھا) کے بعد دوبارہ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

مہاتیر محمد دل کے عارضے میں مبتلا ہیں۔ ان کی بیٹی مرینا مہاتیر کا کہنا ہے کہ اب ان کی حالت بہتر ہے، تاہم سابق وزیراعظم کی اہلیہ اور خاندان نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ ان کی فوری اور مکمل صحتیابی کے لیے دعا کی جائے۔

انھیں نیشنل ہارٹ انسٹیٹوٹ کے کارڈیک کیئر یونٹ میں رکھا گیا ہے جبکہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران یہ ان کی تیسری بار اسپتال منتقلی ہے۔

واضح رہے کہ وہ دو ادوار کے دوران 24 برس ملک کے وزیراعظم رہے اور اب بھی ایک سرگرم رکن پارلیمنٹ ہیں۔