پامیلا اینڈرسن نے چھٹی شادی کے خاتمے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

January 23, 2022

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)ہولی وڈ کی معروف اداکارہ پامیلا اینڈرسن نے اپنے چھٹے شوہر سے بھی علیحدگی کا فیصلہ کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اداکارہ پامیلا اینڈرسن نے 13 ماہ قبل اپنے باڈی گارڈ ڈین سے اپنی چھٹی شادی کی تھی۔ باڈی گارڈ ڈین اور اداکارہ کا تعلق ایک ہی قصبے سے تھا اور کئی سال سے ان کے باڈی کے فرائض انجام دے رہا تھا۔بعدازاں گزشتہ سال اداکارہ پامیلا نے اپنے باڈی گارڈ سے شادی کر کے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں تھیں لیکن کچھ عرصہ قبل انہیں اکیلے اور شادی کی انگوٹھی کے بغیر دیکھا گیا تھا جبکہ یہ قیاس آرائیاں بھی تھیں کہ اداکارہ اور ان کے شوہر کے درمیان تعلقات اچھے نہیں ہیں۔دوسری جانب یہ رپورٹس سامنے آئی ہیں کہ اداکارہ نے ڈین سے اپنی شادی ختم کرنے کے لئے عدالت سے رجوع کیا ہے اور جلد ہی ان کی چھٹی شادی بھی ختم ہوجائیگی ۔خیال رہے کہ سال 2020 میں اداکارہ نے اپنے 74 سالہ دوست جان پیٹرز سے شادی کر کے سب کو حیران کردیا تھا تاہم وہ شادی بھی صرف کچھ ہی دن چلی تھی اور 12 روز بعد طلاق ہوگئی تھی۔