پیپلز پارٹی کسانوں سے انصاف کی روایت برقرار رکھے گی: زرداری

January 23, 2022


سابق صدر، پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کسانوں سے انصاف کی روایت برقرار رکھے گی۔

جاری کیے گئے ایک بیان میں سابق صدر، پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ کسان ملکی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خوش حال کسان زرعی طور پر مستحکم پاکستان کی ضمانت ہیں، کسانوں کو محنت کا پھل نہ ملنا انتہائی ناانصافی ہے۔

آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ فصلوں کی مناسب اور منصفانہ قیمت نہ ملنا کسانوں کا معاشی استحصال ہے، حکومت کسانوں کو زرعی کھاد مہیا کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔

سابق صدر، پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کسانوں کی مارکیٹ تک رسائی کو آسان بنائے گی۔