نااہل حکومت کیخلاف احتجاج کا دوسرا مرحلہ کل شروع ہوگا، شازیہ مری

January 23, 2022

پیپلز پارٹی کی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ نااہل حکومت کے خلاف احتجاج کا دوسرا مرحلہ کل سے شروع ہوگا۔

ایک بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ پہلے مرحلے میں لاڑکانہ میں ٹریکٹر مارچ ہوا، دوسرے مرحلے کی قیادت بلاول بھٹو زرداری خود کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے جس تبدیلی کا نعرہ لگا یا تھا آج وہ تباہی بن چکی ہے، یہ مدینہ کی ریاست کا نام لے کر جھوٹ بولتے ہیں۔

پی پی سیکریٹری اطلاعات نے مزید کہا کہ عمران خان جس چیز کا نوٹس لیتے ہیں اس کا بیڑا غرق ہوجاتا ہے، اب باہر نکلنے کا وقت آچکا ہے۔