لوٹے پیسے سے لندن محلات بنانیکا جواب آج تک نہیں ملا،فرخ حبیب

January 24, 2022

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مریم صفدر آپ نے ہی کہا تھا کہ میری لندن میں تو کیا پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں، پھر مریم صفدر 4فلیٹس کی مالک بن گئی ہے؟ وزیر مملکت اطلاعات نے اتوار کو مریم صفدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جو پاکستان کی غریب عوام کا پیسہ لوٹ کر لندن میں محلات بنائے اس کا جواب آج تک عدالتوں میں نہیں ملا، آپ نے رسیدوں کی جگہ قطری خط کا جھوٹ بولا اور جعلی کیلبری فونٹ ٹرسٹ ڈیڈ بنائی۔