• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرجانی ٹاؤن، نامعلوم ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ، موٹر سائیکل سوار جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سرجانی ٹاؤن حسن بروہی گوٹھ میں نامعلوم ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا ۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچی اور مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی ۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 30 سالہ قاسم ولد یوسف علی کے نام سے کی گئی جسے موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کیا تھا جو کہ موقع سے فرار ہوگئے ۔ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔پولیس کو جائے وقوعہ سے کلاشنکوف کے خول ملے ہیں ، علاقے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق فائرنگ اتنی شدید تھی کہ علاقہ گونج اٹھا جبکہ پولیس کو جائے وقوعہ پر کلاشنکوف کے 12 سے زائد خول ملے ہیں۔مقتول قاسم کو موٹر سائیکل پر جاتے ہوئے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جس کا آبائی تعلق نصیر آباد ڈیرہ مراد جمالی سے تھا ۔ مقتول حسن بروہی گوٹھ کا رہائشی بتایا جاتا ہے ۔فائرنگ کے نتیجے میں مقتول کو جسم پر متعدد گولیاں لگی تھیں تاہم پولیس مقتول کے ورثا سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے اور اس حوالے سے عینی شاہدین سے بھی تفصیلات معلوم کی جا رہی ہیں ۔

ملک بھر سے سے مزید