کراچی( افضل ندیم ڈوگر) یورپ جانے کی کوشش میں زمینی راستے سے عراق پہنچے 8 پاکستانی مختلف اوقات میں گرفتار کئے گئے تھے۔ عراق سے بے دخل کیے گئے محسن سلطان، عثمان غنی، انصر علی، نجف علی، تنویر حسین، صفدر عباس، عدنان حسن عمر فاروق کو کراچی پہنچنے پر امیگریشن حکام نے گرفتار کرلیا تھا۔ انہیں اے ایچ ٹی سی کے حوالے کیا گیا تھا۔ عدالت نے ان میں سے بیشتر کو جرمانے کے عوض رہائی کا حکم دے دیا۔