• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتجاجی کیمپ عوام کیلئے پریشانی کا باعث نہیں بننا چاہئے، نہال ہاشمی

کراچی (نیوز ڈیسک) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے گورنر ہائوس میں آنکھوں کے امراض کی آگاہی، تشخیص اور علاج کے لئے لگائے گئے ایک روزہ کیمپ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیمپ میں آنکھوں کے امراض کی تشخیص، علاج اور احتیاطی تدابیر سے متعلق آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ گورنر ہائوس کے باہر احتجاجی کیمپ عوام کے لئے پریشانی کا باعث نہیں بننا چاہئے۔گورنر ہائوس کے تمام ملازمین کیمپ سے استفادہ کرتے ہوئے اپنی آنکھوں کا بروقت معائنہ اور علاج کرا رہے ہیں۔ آنکھوں کے امراض کی بروقت تشخیص اور علاج سے کئی افراد کو بینائی سے محرومی سے بچایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آنکھوں کی اصل اہمیت وہی لوگ جانتے ہیں جو بینائی سے محروم ہیں، اس لئے بینائی کے امراض کے تدارک کے لئے کی جانے والی ہر کوشش کی حوصلہ افزائی ہونی چاہئے۔گورنر سندھ نے کہا کہ کوئی بھی حکومت نہیں چاہتی کہ عوام کو مشکلات یا اضافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑے۔
ملک بھر سے سے مزید