پیپلزپارٹی نے سندھ کو تباہ کردیا، کلین بولڈ کردینگے،تحریک انصاف

January 24, 2022

سکھر ( بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے سندھ کو تباہ و برباد کر دیا ہے ، سندھ کے عوام بنیادی و بلدیاتی سہولیات سے محروم زندگی بسر کر رہے ہیں، انشاءاللہ عوام کی طاقت سے پی پی کو سندھ سے کلین بولٹ کردیا جائیگا، سندھ میں تنظیمی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے کیلئے کام شروع کر دیا ہے، انشاءاللہ تنظیمی امور مکمل کر کے سندھ کو چوروں سے جلد نجات دلانے کیلئے مہم شروع کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی ، اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ، امیر بخش بھٹو، سردار پپو خان چاچڑ ، حاجی دیدار خان جتوئی سمیت دیگر قائدین و سندھ کی معزز شخصیات سمیت بڑی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔ قائدین سکھر میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کنونشن میں سندھ کی معزز شخصیات سمیت ورکرز کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پاکستان تحریک انصاف صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل مبین خان جتوئی پارٹی رہنماؤں کے اعزاز میں تقریب و ورکرز کنونش کا انعقاد کیا تھا۔