• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سے لاپتا عمرکوٹ کے نوجوان کی لاش برآمد

عمرکوٹ ( نامہ نگار ) عمرکوٹ کے نوجوان راول عرف راجا لوہا ولد گنیش لوہا، جو ایک روز قبل کراچی کے لائٹ ہاؤس کے علاقے میں واقع سوامی نارائن مندر سے لاپتا ہوگیا تھا، کی لاش کراچی سے مبینہ خودکشی کی حالت میں برآمد ہوئی۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش عمرکوٹ لائی گئی۔ لاش گھر پہنچتے ہی کہرام مچ گیا اور ورثاء و عزیز و اقارب غم سے نڈھال ہوگئے۔ بعد ازاں مرحوم کی آخری رسومات ادا کی گئیں، جن میں سیاسی و سماجی رہنماؤں، شہریوں، عزیز و اقارب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر فضا سوگوار رہی۔

ملک بھر سے سے مزید