الیکشن کمیشن نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو دیر دورے سے روکدیا

January 25, 2022

پشاور(نمائندہ جنگ) الیکشن کمیشن نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو مجوزہ دورہ دیر میں شرکت سے روک دیا ، مجوزہ دورے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار،ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کو اقدامات کی ہدایت ،الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو 27جنوری کو ضلع لوئر دیر کے مجوزہ دورےا ور25جنوری کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخو اکے مجوزہ دورہ دیر بالاعوامی جلسے کے انعقاد اور اس میں شرکت سے روک دیا اور ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او ضلع لوئر دیر کو اس حوالے سے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے، صوبائی الیکشن کمشنر نے 27جنوری کو وزیراعظم کے مجوزہ دورہ لوئر دیر اور25جنوری کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخو اکے مجوزہ دورہ دیر بالا کا بھی نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ کے اس مجوزہ دورے کو بھی انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اسے منسوخ کرنے کی ہدایت کی ہے، اس سلسلے میں صوبائی الیکشن کمشنر محمد رازق کی جانب سے سیکشن آفیسر ایڈمن وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ عثمان علی شاہ کےنام مراسلہ ارسا ل کیا گیا۔