• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام مخالف بیانیے پر امریکی ریپبلکن قیادت تنقید کی زد میں

واشنگٹن (اے ایف پی)اسلام مخالف بیانیے پر امریکی ریپبلکن قیادت تنقید کی زد میں، اشتعال انگیز ریمارکس اور پالیسی تجاویز نے امریکی سیاست میں اسلامو فوبیا پر نئی بحث چھیڑ دی ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی کانگریس میں ریپبلکن رہنماؤں کو اسلام مخالف بیانیے پر ردعمل دینے کے لیے بڑھتے ہوئے دباؤ کا سامنا ہے۔ اشتعال انگیز ریمارکس اور پالیسی تجاویز کے ایک سلسلے نے امریکی سیاست میں اسلامو فوبیا (اسلام دشمنی) پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ تازہ ترین تنازعہ ٹینیسی سے تعلق رکھنے والے اینڈی اوگلز اور فلوریڈا کے رینڈی فائن سمیت ایوانِ نمائندگان کے ریپبلکن ارکان کے بیانات سے پیدا ہوا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ بیانات سیکیورٹی خدشات کی حد عبور کر کے بطور مذہبی گروہ مسلمانوں کے خلاف کھلی دشمنی میں تبدیل ہو چکے ہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مخالفین کا کہنا ہے کہ اس قسم کے اشتعال انگیز بیانیے کو خود صدر ٹرمپ کی جانب سے حوصلہ افزائی ملی ہے۔ مخالفین ان کی پہلی صدارتی مدت کے دوران کئی مسلم اکثریتی ممالک سے امریکہ آمد پر عائد کردہ پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہیں،جسے عوامی سطح پر ’’مسلم بین‘‘ (مسلمانوں پر پابندی) کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید