• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی میدان، کام کی جگہ پر صنفی مساوات کے تاثرمیں بہتری

کراچی (نیوز ڈیسک) سیاسی میدان ، کام کی جگہ پر صنفی مساوات کے تاثرمیں بہتری، گزشتہ سال کام کی جگہ پر 59فیصد ،سیاست میں 51فیصد نےصنفی مساوات کا بتایاتھا،66فیصد نے کام کی جگہ، 57 فیصد نے سیاست میں صنفی مساوات کاکہا،گیلپ سروے۔ تفصیلات کے مطابق گیلپ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں صنفی مساوات حاصل ہونے کے تاثر میں میں بہتری دیکھی جارہی ہے ، گیلپ نے سروے رپورٹ ورلڈ وائیڈ انڈیپینڈینٹ نیٹ ورک کے تعاون سے دنیا کے 44 ممالک سے حاصل آراء سے تیار کی ،،، جس میں 45 ہزار افراد نے حصہ لیا،،سروے میں اس سوال پر کہ کیا کام ، سیاست یا گھر میں صنفی مساوات کا حصول ہوچکاہے ؟ 44 ممالک میں مجموعی طورپر 66 فیصد افراد نےکہا کہ جی ہاں کام کی جگہ پرصنفی مساوات مکمل طورپر یا کسی حدتک حاصل ہوچکا ہے،،57 فیصد نے سیاست اور 71فیصد نے گھر میں صنفی مساوات مکمل یا کسی حدتک حاصل ہونے کا کہا ،،2025 میں کیے گئے سروے میں کام کی جگہ پر برابری کا59 فیصد ،سیاسی میدان میں 51 فیصدجبکہ گھر میں 68 فیصد نے کہا تھا۔
اہم خبریں سے مزید