• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان: قدرتی حسن کا شاہکار، سیاحوں کیلئے بہترین، جاپان میں پاکستانی سفیر

اسلام آباد (صالح ظافر) پاکستان قدرتی حسن اور قدیم ثقافت کا شاہکار، عالمی سیاحوں کے لیے بہترین منزل۔ تفصیلات کے مطابق جاپان میں پاکستان کے سفیر عبدالحمید نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی سیاحوں کے لیے مسحور کن قدرتی حسن، شاندار پہاڑی سلسلوں، مالا مال ثقافتی ورثے اور تاریخی مقامات کا ایک منفرد سنگم پیش کرتا ہے۔ حکومت کی سیاحتی پالیسی کو اجاگر کرنے کے لیے، جاپان میں پاکستانی سفارت خانے نے ’’سائیو ٹریولز‘‘ کے تعاون سے ٹوکیو میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا۔ اس تقریب کا مقصد جاپانی اور عالمی سیاحوں کو پاکستان میں سیاحت کے وسیع امکانات اور متنوع سفری تجربات سے روشناس کرانا تھا۔ سفیر عبدالحمید نے اجلاس کی صدارت کی اور پاکستان میں سیاحت کی کشش کے حامل مقامات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے یاد دلایا کہ پاکستان مسحور کن قدرتی حسن، شاندار پہاڑی سلسلوں، مالا مال ثقافتی ورثے اور تاریخی مقامات کا ایک منفرد سنگم پیش کرتا ہے، اور یہی خصوصیات پاکستان کو سیاحوں کے لیے ایک پرکشش منزل بناتی ہیں۔ سفیر عبدالحمید نے پاکستان اور جاپان کے درمیان سیاحتی روابط کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا اور سفری و ثقافتی میل جول کے ذریعے عوامی سطح پر تبادلوں کی حوصلہ افزائی کی۔
اہم خبریں سے مزید