خیرپور،ویکسینیشن کے بعد 8 پولیس اہلکاروں کی طبیعت خراب

January 25, 2022

—فائل فوٹو

خیرپور پولیس ٹریننگ سینٹر کے 8 اہلکاروں کی بوسٹر ڈوز ویکسینیشن کے اگلے روز طبیعت خراب ہوگئی۔

پولیس کے مطابق اہلکاروں کو معمولی بخار، پیٹ اور سر درد کی شکایت تھی، چیک اپ کے لیے انہیں سول اسپتال لایا گیا جس کے بعد انہیں واپس پولیس ٹریننگ سینٹر بھیج دیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی طارق قریشی کاکہنا ہے کہ معاملے کی انکوائری کرائی جارہی ہے، جبکہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت بھی معاملے کی انکوائری کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پولیس ٹریننگ سینٹر میں اہلکاروں کو کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگائی گئی تھی۔