ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن انڈیکس، 23 ممالک نیچے گئے

January 25, 2022

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں کُل 23 ممالک نیچے گئے جبکہ 25 ممالک بہتری کی طرف آئے، پاکستان نیچے جانے والے 23 ممالک میں شامل ہے۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق انڈیکس میں 131 ممالک نے اپنی پوزیشن برقرار رکھی ہے، جبکہ افغانستان 116 ویں نمبر پر ہے۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں ڈنمارک، فن لینڈ اور نیوزی لینڈ سب سے بہتر ممالک ہیں، جن کا 180 ممالک کی فہرست میں سب سے بہتر 88 اسکور ہے۔

بہترین ممالک میں ناروے، سنگا پور اور سوئیڈن 85 اسکور کے ساتھ دوسرے نمبر پر، سوئٹزر لینڈ 84 اسکور کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پبلک سیکٹر کرپشن میں بھارت کا اسکور 40 جبکہ پاکستان کا 28 ہے۔

پبلک سیکٹر کرپشن میں بھارت، مالدیپ، کوسوو اور مصر سمیت کئی ممالک پاکستان سے بہتر پوزیشن پر ہیں، پاکستان کے علاوہ میانمار کا بھی پبلک سیکٹر کرپشن اسکور 28 ہے۔