وزیراعظم نے بنی گالہ کو معمولی پیسوں سے ریگولرائز کیا، بلاول بھٹو

January 25, 2022

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے بنی گالہ والے گھر کو معمولی پیسوں سے ریگولرائز کیا، گجر نالے کو ریگولرائز کرنے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے لیکن بنی گالہ میں نہیں ہوتا۔

بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ میں کچی آبادی کی لیز کی تقسیم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشی بحران میں غریبوں سے چھت چھینی گئی،نسلہ ٹاور کی مثال آپ کے سامنے ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ کی کچی آبادی کو ریگولرائز کیا ہے، ہم مزید کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ عام آدمی، غریب آدمی کو اس کا حق دیا جائے۔