ایم کیو ایم پاکستان نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

January 26, 2022


متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے بہادر آباد مرکز پر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا، اجلاس کی صدارت کنونیئر خالد مقبول صدیقی کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلی پر تشدد، کارکنان، خواتین کی گرفتاریوں پر آئندہ کی حکمت عملی طے ہوگی، ذمے داروں کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر ایم کیو ایم احتجاج کا نیا پلان بنائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے تمام اراکین اسمبلی، سینیٹرز، شعبہ جات کے ذمے دار ، ٹاؤن انچارجز کو طلب کرلیا، اندرون سندھ تمام زونز کے اجلاس بھی ایم کیو ایم نے طلب کرلیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اندرون سندھ بھی احتجاج پھیلانے، اہم شاہراہیں بلاک کرنے پر مشاورت کی جائے گی۔