دیپیکا پڈوکون کے مونوکروم جوڑے نے سب کا دل جیت لیا

January 27, 2022

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون خوبصورتی کی مظہر ہیں اور ان کے پرستار دیپیکا کو ایک ایسے شخص کے طور پر جانتے ہیں، جو ہر موقع کے لیے ہمیشہ صحیح لباس پہنتی ہیں۔حال ہی میں، دیپیکا نے اپنے وضع دار مونوکروم جوڑے سے سب کے دل جیت لیے، لیکن اس لباس کی قیمت آپ کو یقیناً حیرت میں ڈال دے گی۔دیپیکا پڈوکون، جو اپنی زندگی کو نجی رکھنا پسند کرتی ہیں، لیکن اکثر اپنے اداکار شوہر رنویر سنگھ کے ساتھ اپنی خوشی کی جھلکیں شیئر کرتی رہتی ہیں۔25 جنوری کو دیپیکا اپنی فلم گہرائیاں کی تشہیر کے لیے نظر آئیں۔ خوبصورت اداکارہ لندن میں مقیم ڈیزائنر ڈیوڈ کوما کے شیلف سے ایک مونوکروم کے جوڑے میں انتہائی خوبصورت لگ رہی تھیں۔ اس نے جیومیٹرک پرنٹ شدہ جیکورڈ جیکٹ کا انتخاب کیا اور اونچے جوتوں کے ساتھ اسٹائل کیا۔ڈیزائنر کی ویب سائٹ پر اس لباس کی قیمت880 پاؤنڈز یعنی 2 لاکھ 9 ہزار718روپے ہے۔ تاہم، یہ فی الحال فروخت کے لیے دستیاب نہیں ہے۔کام کی بات کریں تو دیپیکا پڈوکون اگلی ایکشن تھرلر فلم ʼپٹھان ʼمیں جلد نظر آئیں گی۔