بلال سعید اور ایزو کے گانے جدائیاں کی ویڈیو میں ایزابیل جلوہ گر ہونگی

January 28, 2022

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی گلوکار بلال سعید اوربرطانوی پنجابی گلوکار ایزو کے مشترکہ گانے’جدائیاں‘ کی میوزک ویڈیو میں کترینہ کیف کی بہن بھی جلوہ گر ہوں گی۔ گلوکارکی جانب سےگزشتہ روز میوزک ویڈیوکا پوسٹرجاری کیا گیا جس پر کترینہ کیف کی بہن ایزابیل کی تصویرموجود ہے۔پوسٹر کے مطابق اس میوزک ویڈیومیں ایزابیل دکھائی دیں گی جو 28 جنوری کوریلیزکی جائےگی۔ بلال سعید اور گلوکار ایزو کے اشتراک سےبنایا گیا گانا 14 اکتوبر 2021 کو ریلیزکیا گیا تھا۔ گانےکی ویڈیومداحوں کےلیےاب پیش کی جائےگی۔