ٹریفک حادثات اور واقعات، 4 افراد جاں بحق، ٹریفک اہلکار زخمی

January 28, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مختلف علاقوں میں ٹریفک حاد ثات اورواقعات میں میں 4افرادجاں بحق ، ٹریفک اہلکار زخمی ہو گیا، تفصیلات کےمطابق ملیر چیک پوسٹ نمبر 6کے قریب ٹریفک حادثے میں 24 سالہ ساجد جاں بحق ہو گیا،صفورہ گوٹھ اسکیم 33 سمیرا چوک کے قریب زیر تعمیر فلیٹ میں کام کے دوران سر پر وزنی چیزلگنے سے 30 سالہ کامران مزدور جاں بحق ہوگیا ،نمائش چورنگی پر کار کی ٹکر سے ٹریفک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا،ٹریفک پولیس اہلکار نے روکنے کی کوشش کی توکار سوار نے ٹریفک پولیس اہلکارپر گاڑی چڑھا دی، زخمی اہلکارکواسپتال منتقل کر دیا گیا۔ گلشن شمیم نجی پیٹرول پمپ کے قریب موٹر سائیکل سلپ ہونے سے 54 سالہ عبدلشکیل سر پر چھوٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا ، ائیر پورٹ کے علاقے کالونی گیٹ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 45 سالہ عبد الکلیم عثمانی جاں بحق ہوگیا۔