ہیرو کی گرل فرینڈ کی وجہ سے کئی فلموں سے نکالا گیا، روینا ٹنڈن

January 29, 2022

ممبئی (آئی این پی) بولی وڈ اداکارہ روینا ٹنڈن نے انکشاف کیا کہ ماضی میں ان کے ساتھی اداکار کی گرل فرینڈ کی وجہ سے انہیں کئی فلموں سے نکالا گیا۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ماضی میں ان کے ساتھی اداکار کی گرل فرینڈ کی وجہ سے انہیں کئی فلموں سے نکالا گیا۔ روینا ٹنڈن نے بتایا کہ ماضی میں مجھے جان بوجھ کر ایک دو فلموں سے نکالا گیا کیونکہ ہیرو کی گرفرینڈ جو خود بھی اداکارہ تھی، مجھے پسند نہیں کرتی تھی وہ میرے بارے میں غیر محفوظ تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہیرو کی گرل گرینڈ نے اداکار کو میری جگہ کسی اور اداکارہ کو فلم میں کاسٹ کرنے پر مجبور کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق روینا نے بتایا کہ اداکار کی گرل فرینڈ نے اسے بعد میں دھوکا دیا اور اسے چھوڑ کر چلی گئی۔ خیال رہے کہ اداکارہ نے ماضی کے مذکورہ ہیرو اور اس کی گرل فرینڈ کا نام نہیں لیا۔