ہسپانوی ماڈل جارجینا روڈریگز کو سالگرہ پر منگیتر کرسٹیانو رونالڈو کی منفرد انداز میں مبارکباد

January 29, 2022

لزبن (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی منگیتر ہسپانوی ماڈل جارجینا روڈریگز کو سالگرہ کی مبارکباد منفرد انداز میں پیش کی ہے۔رپورٹس کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو اپنی منگیتر کو سالگرہ کی دن کی مبارکباد پیش کرنے کے لئے نہایت منفرد انداز اپنایا ہے جسے دیکھنے والے حیران رہ گئے ہیں۔اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ برج خلیفہ کے ذریعے رنالڈو اپنی منگیتر کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور یہ مناظر بہت متاثر کن ہیں۔برج خلیفہ پر اپنی خوبصورت تصاویر کے ساتھ اپنا نام دیکھ کر ارجینا روڈریگز خوشی سے جھوم اٹھتی ہیں ۔خیال رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو اس وقت دبئی میں اپنی لیگ کے سلسلے میں موجود ہیں اور اسی دوران انہوں نے اپنی منگیتر کو سالگرہ کے موقع پر یہ تحفہ دینے کا فیصلہ کیا جو کہ کسی کے بھی محصور کن مناظر ہونگے۔واضح رہے کہ ہسپانوی ماڈل جارجینا روڈریگز کی زندگی پر مبنی ایک ڈاکیومنٹری بھی جلد ریلیز ہونے والی ہے جس کا ٹیزر ان کی سالگرہ والے دن ریلیز کیا گیا ہے۔