کراچی: ٹریلر کی وین کو ٹکر،12 افراد زخمی

January 29, 2022


کراچی کی بولٹن مارکیٹ کے قریب ایک ٹریلر نے وین کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حادثے میں خواتین اور مردوں کے علاوہ 4 بچے بھی زخمی ہوئے ہیں۔

متاثرہ افراد نے بتایا ہے کہ وہ لیاری میں منعقدہ شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد وین کے ذریعے واپس ابراہیم حیدری جا رہے تھے کہ نیو چالی سگنل کے قریب پیچھے سے ٹریلر نے ٹکر مار دی۔

متاثرہ افراد نے یہ بھی بتایا ہے کہ ٹریلر میں سوار افراد حادثے کے بعد فرار ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے تمام 12 زخمیوں کو سول اسپتال لایا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔