کراچی ایئر پورٹ، دبئی جانیوالے 2 مسافروں سے 6 لاکھ 16 ہزار یورو برآمد

January 29, 2022

کراچی ایئر پورٹ پر اے ایس ایف کی کارروائی کے دوران دبئی جانے والے 2 مسافروں سے برآمد ہونے والے 6 لاکھ 16 ہزار یورو

ایئر پورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے کراچی ایئر پورٹ پر بڑی کارروائی کی ہے جس کے دوران دبئی جانے والے 2 مسافروں سے 6 لاکھ 16 ہزار یورو برآمد کر لیے۔

اے ایس ایف کے ترجمان کے مطابق مسافروں عبید صدیقی اور اقصیٰ صدیقی نے رقم بیگوں میں چھپا رکھی تھی۔

ترجمان اے ایس ایف نے بتایا کہ اے ایس ایف کے عملے نے دونوں مسافروں سامان کی تلاشی کے دوران یہ رقم ضبط کی۔

اے ایس ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اے ایس ایف کے عملے نے کارروائی کر کے منی لانڈرنگ کی یہ بڑی کوشش ناکام بنائی ہے۔

ترجمان اے ایس ایف کا یہ بھی کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران ضبط کی گئی غیر ملکی کرنسی کی مالیت 12 کروڑ 15 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد ہے۔