• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2 افراد گرفتار، بڑی تعداد میں جعلی امریکی ڈالر برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سستے داموں اصلی کی جگہ جعلی ڈالرز کے بدلے خاتون سمیت تین ملزمان ایک شخص سے 50 لاکھ روپے لے اڑے، ایس ایس پی ملیر کے مطابق اسٹیل ٹاؤن پولیس نے ایک کارروائی میں جعلی امریکی ڈالر کی فروخت میں ملوث دو ملزمان رجب اور محبوب کو گرفتار کر کے بڑی تعداد میں جعلی امریکی ڈالر برآمد کر لیے، ملزمان اور انکے دیگر ساتھیوں نے ایک شہری فہد اسلام سے جعلسازی کی ہے،مدعی فہداسلام کے مطابق گلشن حدید میں باربر شاپ گیا تو اس نے آفر دی اور کہا کہ اس کے دوست سستے داموں امریکی ڈالرز فروخت کر رہے ہیں، پہلی ملاقات میں مدعی کو دو اصل 50 ڈالر کے نوٹ دیے گئے، 50 لاکھ کے عوض 30 ہزار ڈالرز دینے کا لالچ دیا گیا، فہداسلام کو ڈیل میں 2 لاکھ 80 ہزار منافع کا بتایا گیا، ڈیل کرتے وقت جعلی 50 ڈالر کے تین پیکٹ تھما دیے گئے، گشت پر مامور پولیس موبائل کو دیکھ کرمدعی نے شور مچادیا ،پولیس کو دیکھ کر ملزم انور چانڈیو ایک خاتون اور ڈرائیور 50 لاکھ روپے لے کر فرار ہوگئے۔

تازہ ترین